بریکینگ نیوز:ناندیڑمیں کورونا وائرس کا تیسرا مریض پایاگیا

ناندیڑ:29 اپریل: (ورق تازہ نیوز)آج شب ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں زیر علاج پربھنی ضلع کے سیلوتعلقہ کی معمر خاتون کی کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

آج رات تقریبا آٹھ بجے اس خاتون کی رپورٹ آئی ہے جس کے بعد ناندیڑضلع انتظامیہ حرکت میںآگیا ہے اور پربھنی ضلع انتظامیہ کوبھی اسکی اطلاع دی گئی ہے ۔

پربھنی کاطبی عملہ آج رات سو نوبجے فی الفور سیلو کیلئے روانہ ہوگیا ہے جہاں پر مذکورہ خاتون کے افراد خاندان کی طبی جانچ کرکے انھیں کورنٹائن کیاجائے گا۔اس طرح ناندیڑ میں آج تیسرے کورونامتاثر مریض پایاگیا ہے ۔