ناندیڑ:20۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ضلع میں آج موصول ہونے والی 2 ہزار 234 رپورٹس میں سے ریکارڈ 720 رپورٹس کورونا سے متاثرآئی ہیں۔جبکہ ایک کورونامتاثر زیرعلاج مریض کی اسپتال میں موت ہوئی ہے ۔ اس طرح دو دنوں میں دوافراد کی کوروناسے موت ہوئی ہے ۔

آج کے پازیٹیو معاملات میں 614 آر ٹی پی سی آر اور 106 اینٹیجن ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے ۔ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 96ہزار133 ہے جن میں سے 89ہزار901 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت 3 ہزار 575 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنو پوری ناندیڑ میں پمپرالہ ہنگولی کی ایک 84 سالہ خاتون کی 19 جنوری کو علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ضلع میں اب تک کورونا سے 2 ہزار 657 افرادکی موت ہوئی ہے