• 425
    Shares

ناندیڑ:22مارچ(ورق تازہ نیوز) آج ناندیڑضلع میں کورونا وائرس نے بھیانک صورتحال اختیار کرلی ہے اور تقریبا 1300 افراد اسے جان لیوا مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں بھی بڑھ کر آج دس تک پہنچ گئی ہے۔

آج شام تک5 ہزار61 رپورٹس موصول ہوئی جس میں ایک ہزار 291 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔جبکہ دس متاثرین فوت ہوئے ہیں۔

مہلوکین میں چیتنہ نگرناندیڑ کی54 سالہ خاتون ‘ شیواجی نگر کا 53 سالہ شخص‘ امبا نگر کی 70سالہ خاتون ۔ راج نگرناندیڑ کی 64سالہ مرد ‘ ناندیڑکا 70 سالہ شخص‘ بھاگیہ نگر کی 47سالہ خاتون ۔سومیش کالونی کا90 سالہ شخص‘شیواجی نگر کا 50سالہ شخص‘ چیتنیہ نگر کا68 سالہ شخص‘ اورناندیڑ کی ہی 80 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے ۔ یہ اموات 20 تا 22 مارچ کے درمیان ہوئی ہیں۔

آج کے تقریبا 1300 مریضوں میں ناندیڑشہر میں907 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کا تعلق ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے ہے ۔

آج کی 5 ہزار 61 رپورٹس میں سے 3 ہزار 390 رپورٹیں منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی کل تعداد 33،007 ہوگئی ہے جن میں سے 25،855 متاثرین کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں کل 6،264 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 59 کی حالت تشویشناک ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔