بریکینگ نیوز:ناندیڑمیں کوروناوائرس کادوسرا مریض پایاگیا

Updated on 11:50 PM


ناندیڑ کورونا اپڈیٹ : ابچل نگر سیل‘ مریض ناندیڑ سے پنجاب دو مرتبہ سفر کرچکا ہے

ناندیڑ:26 اپریل: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میں کورونا وائر س کاد وسرا مریض پائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے آج رات ابچل نگر پہنچ کرسارے علاقہ کو سیل کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے ۔پیربرہان نگر کی طرح یہاںپر دو کلومیٹر کاعلاقہ پوری طرح سیل کردیاجائے گا۔

اس بارے میں ضلع سیول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کر نے بتایا کہ 44 سالہ شخص ناندیڑ سے پنجاب کچھ لوگوں کو اپنی گاڑی میں سوار کرکے چھوڑنے گیاتھا ۔اورشاید واپسی میں اندورسے آتے وقت اسے کورونا وائرس ہوگیا ہو ۔

abcjal nagar

چار دن قبل اس میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں اسلئے سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے داخل کیاگیاتھا اور آج رات اسکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔اب یہ شخص کن کن لوگوں کے ربط میں آیاتھا اُن سب کی معلومات حاصل کی جارہی ہے اورانھیں بھی جلد کورنٹائن کیاجائے گا۔

ایسی اطلاع ہےکہ مذکورہ ڈرائیورکچھ دن پہلے بھی خانگی گاڑی میں ناندیڑ سے مسافروں کوسوار کرکے پنجاب گیا تھا اور پھر واپس آیاتھا اور اس مرتبہ بھی ایسا کیا اور تین ریاستوں سے گزرتے ہوئے ناندیڑ میں پہنچ رہا تھا کہ پولس نے اسے سرحد پر پکڑ کر کورنٹائن کردیاتھا اور آج رات جیسے ہی اسکی رپورٹ آئی ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور اس مریض کو سرکاری دواخانہ کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے ۔آج رات نو بجے ضلع انتظامیہ نے اجلا س طلب کیااور اس بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ۔


ناندیڑ:26 اپریل: (ورق تازہ نیوز) آج شب ناندیڑ میں کورونا وائرس کادوسرا مریض پائے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔

شہر کے گرودوارہ علاقہ سے متصل ابچل نگر میں رہنے والے ایک ڈرائیور میں کورونا وائرس پایاگیا ہے جس کی عمر 44سال بتائی جاتی ہے اور اسکی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے ۔

فی الحال ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جیسے ہی تفصیلات معلوم ہوجائے گی اسکی خبرقارئین تک پہنچائی جائے گی ۔ مراٹھی نیوز چینل ٹی وی 9 پر اسکی خبر آئی ہے ۔


یہ بھی پڑھیں

بریکینگ نیوز:ناندیڑمیں کوروناوائرس کادوسرا مریض پایاگیا