Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بریکینگ نیوز:ناندیڑمیں تمام دوکانیں کھولنے کی اجازت ‘ رات 7بجے تاصبح 7 بجے تک کرفیو نافذ

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:22 مئی ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے 21مئی کو اپنی دستخط سے ترمیمی احکام جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ناندیڑ میں 22 مئی سے تمام دوکانیں کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے ۔ یہ تمام دوکانیں صبح نو بجے تاشام پانچ بجے تک کھلی رہے سکتی ہیں ۔ جبکہ ہوٹلوں ‘سینما ہال کے علاوہ دیگر کو کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی وہ حسب سابق بندرہیں گی ۔

کلکٹر نے اپنے احکام میں مزید کہا کہ ناندیڑ میں31 مئی تک شام سات بجے سے صبح سات بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا اسلئے کوئی بھی بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ورنہ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ آٹورکشہ ‘ موٹر سائیکل اور فور وہیلر گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ آٹورکشہ میں 1+2 ‘ بائیک پر صرف ایک سوار اور فوروہیلر میں 1+2 کی اجازت رہے گی ۔

کلکٹر کے احکام کی کاپی حسب ذیل ہے

ahkamahkam 1