بریکینگ نیوز:ناندیڑمیں بھی کل یکم ڈسمبر سے اسکول نہیں کھولیں گے

34

ناندیڑ:30 نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کلکٹرڈاکٹروپن اٹنکر نے آج 30 نومبرکو شام کے وقت ایک احکام جاری کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ ناندیڑضلع میں کل یکم ڈسمبرسے جماعت اول تا ساتویںجماعت تک اسکول شروع کئے جارہے تھے لیکن  اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی ٹیکہ کاری مکمل نہیں ہوئی ہے ۔

ناندیڑضلع میں ٹیکہ کاری کاتناسب بڑھانے پرزوردیاجائے گا اسلئے 28نومبر تا12ڈسمبر2021ءتک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ا سلئے ناندیڑضلع کے دیہی علاقوں میں جماعت اول تا چہارم اورشہری حدودمیں جماعت پنجم تا ساتویں تک اسکول کھولنے کافیصلہ 13ڈسمبر کولیا جائے گا۔اس لئے ناندیڑضلع میں کل یکم ڈسمبر2021 سے اب ضلع میں جماعت اول تا ساتویں جماعت تک اسکول فی الحال نہیں کھلیںگے ۔ جبکہ آٹھویں جماعت تا بارہویں تک جاری کلاسیس حسب معمول جاری رہیںگی ۔