بریکینگ نیوز:ناندیڑمیں آج کورونا کیسیز نئی بلندیوں پر‘عوام کواحتیاط برتنے کی ضرورت

0 1

ناندیڑ:12 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کیلئے آج تشویشناک خبر رہی کہ ضلع میں ریکارڈ تعدادمیں کورونا کے پازیٹیو مریض ملے ہیں۔ ضلع میںآج 1485 افراد کی ٹیسٹینگ رپورٹ موصول ہوئی جس میں آج 12جنوری کو جاریہ سال کے سب سے زیادہ یعنی 474نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں۔

ان مریضوں میں ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 346 پازیٹیو مریض ملے ہیں۔ اس طرح ناندیڑ کے عوام کو اب مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔آئندہ چند دن ناندیڑ اور مہاراشٹر کے عوام کے لئے کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔اس لئے عوام کورونا قوانین پر سختی سے عمل کریںاور خود کواس وبائی مرض سے بچائیں۔کیونکہ آئندہ دنوں میںوباءمزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔