:17مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع و شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظر ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے آج 17مارچ کو ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ناندیڑضلع کے تمام طرح کے ہوٹلس ‘ ریسٹورنٹ‘کھانے کی ہوٹل ‘دھابے‘پرمٹ روم ‘ بیکری ‘ سوئٹ مارٹ ‘چاٹ بھنڈار‘ وغیرہ کو17مارچ تا 31 مارچ 2021ءتک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ جم ‘ ورزش خانے اروہرطرح کے گارڈنس کو بھی اسی تاریخ تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جبکہ ہوم ڈیلیوری کیچنTake Away کوشب دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔