ناندیڑ:5 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کلکٹرنے آج شب ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ناندیڑضلع میں تمام ضروری خدمات کی دوکانوں کو چھوڑ کر دیگر تما م دکانیں و کاروبار 30 اپریل 2021 تک پوری طرح بند رہیں گے ۔

اس ضمن میں کل شب ریاستی حکومت نے ”بریک دی چین “ نام سے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے ریاست میں ہفتہ وار دو دن کالاک ڈاون اوردیگر سخت پابندیوں کا اعلان کیاتھا جس میںواضح طور پر کہاگیاتھا کہ ریاست میںصرف ضروری خدمات کی دوکانیں یعنی سبزی ترکاری‘دودھ ڈیری ‘بیکری ‘ میٹھائی کی دوکانیں صبح سات تا شب آٹھ بجے تک پیر تاجمعہ تک کھلی رہیں گی ۔

ضلع کلکٹر نے اپنے آرڈرمیں یہ واضح طور پرکہا کہ دوکانیں‘بازارمنڈی اور مالس بندرہیں گے ۔ صرف ضروری خدمات کی دوکانیں کھلی رہیں گی ۔ آٹورکشہ ‘ ٹیکسی اور بس کومسافروں کی حمل ونقل کی سہولت رہے گی ۔ اس کے علاوہ تمام خانگی دفاتر پوری طرح 30اپریل تک بند رہیں گے۔

ضلع کلکٹرکے آرڈ کی کاپی اس طرح ہے۔