بریکینگ نیوز : ناندیڑضلع میں لاک ڈاون 15اپریل تک بڑھادیاگیا لیکن کاروبار 5 اپریل سے کھل جائیں گے

ناندیڑ:31مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر نے آج شب ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ناندیڑضلع میں 4 اپریل کی شب ختم ہونے والے لاک ڈاون میں 15 اپریل تک توسیع کردی ہے البتہ کچھ نرمی کابھی اعلان کیا ہے ۔

اس نرمی کے مطابق ناندیڑضلع میں کاروبار صبح سات بجے سے شب آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔اور رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک سب بند رہے گا۔ضلع کلکٹر نے آج شام ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے

جس میں واضح الفاظ میں کہاگیا ہےکہ یہ لاک ڈواون حکومت کی ہدایت کے مطابق ہے جو ریاست بھر میں نافذ ہے ۔ اسلئے عوام کسی بھی افواہ پردھیان نہ دیں اور ۵ اپریل سے کاروبار شروع کرسکتے ہیں ۔جس کی تفصیلات حسب ذیل ہے۔