بریکینگ نیوز:ناندیڑضلع میں قتل کی دو وارداتیں،ہجوم نے دوکان و مکانات کو نذرآتش کیا

کنوٹ (ضلع ناندیڑ) 15ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) سیلون میں داڑھی کے پیسے دینے کی بات پر پر دکاندار نے گاہک کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔ اس کے بعد نامعلوم ہجوم نے بدلہ لینے کے لیے سیلون کے دکاندار کو زدوکوب کرکے قتل کردیا۔ اس دوہرے قتل کا سنسنی خیز واقعہ آج جمعرات کودوپہر کے وقت تعلقہ کنوٹ کے بودھڑی (بزرگ) میں پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ قتل عام کے واقعہ کے بعد ایک سیلون کی دکان، 2 مکانات کو آگ لگا دی گئی، کشیدگی کے پیش نظر بودھڑی پولیس کی بھاری جمعیت تعینات ہے ۔بودھڑی (بزرگ) کے انیل ماروتی شندے (عمر 40سا؛) بودھڑی مارکیٹ میں سیلون(کٹینگ) کی دکان کے ہے۔آج15´ستمبر جمعرات کو بودھڑی کا رہنے والا سریش دیوکر (عمر 22سال) اس کی دکان پر داڑھی کرنے آیا تھا۔ انیل شندے نے وینکٹی دیوکر سے نصف داڑھی ہونے پرہی رقم کامطالبہ کیا۔ اسی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بحث کے دوران انل شندے نے وینکٹی دیوکر کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کر دیا۔

جیسے ہی یہ واقعہ کی اطلاع گاو¿ں میں پھیلی لوگ سیلون کی دکان کے پاس بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ۔ اور انیل شندے کی زبردست پٹائی کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیااور اسکی موت ہوگئی ۔اس طرح اس چھوٹے گاوں میں کچھ وقفہ کے دوران قتل کی دو وارداتیںرونما ہوئیں ۔ قتل عام کے بعد دونوں طرف کے ہجوم نے آگ زنی شروع کردی۔ بتایا گیا ہیکہ 2 سے 3 دکانیں اور 2 مکانات کو آگ لگائی گئی۔مگر فائر بریگیڈ کے بروقت پہنچنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

بودھڑی میں دوہرے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولیس آفیسر وجے ڈونگرے، پولس انسپکٹر ابھیمنیو سالونکے ‘پولیس ٹیم کیساتھ بودھڑی روانہ ہوگئے۔ اس سنگین حالات کو قابو کرنے کےلئے بودھڑی گاو¿ں پولس خیمہ زن ہے ۔ فی الحال کنوٹ، مانڈوی، سندھ کھڑ‘ اسلا پور کوناندیڑ سے ریپڈ ایکشن فورس اور دیگر ٹیموں کوبھیجاگیاہے´۔ دوہرے قتل کے مقدمہ کے اندراج کی کارروائی رات گئے تک جاری تھی۔