بریکینگ نیوز:ناندیڑشہر کے گاڑی پورہ میں کشیدگی ‘پتھراو

ناندیڑ:7ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج 7ڈسمبر کوشب تقریبا د س بجے قدیم شہرکے حبیب ٹاکیز روڈ پر گاڑی کا دھکا لگنے کی معمولی بات پر نوجوانوں میں مارپیٹ ہوگئی جس کے بعد علاقہ کی تمام دوکانیں وکاروبار فی الفور بند ہوگئے ۔اورد یکھتے ہی دیکھتے سارے علاقے میںافراتفری کاماحول ہوگیا۔

گاڑی پورہ میں چھوٹی درگاہ کے پاس ایک طبقہ نے دوسرے طبقہ پرزبردست سنگباری شروع کردی اور پھر دوسری جانب سے بھی سنگباری کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ اسکے بعد حالاات کافی کشیدہ ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی واے ایس پی نلیش مورے‘اتوار کے پی آئی صاحب راونرواڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑی پورہ پہنچ گئے ہیں۔

فی الحال علاقہ میں اضطرا ب آمیزسکون پایاجاتا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد شہر میں افواہوں کابازارگرم ہوگیا۔گاڑی پورہ میں پولس مسلسل گشت کررہی ہے اور چھوٹی درگاہ کے پاس فکس پوائنٹ لگایا گیا ہے۔عوام سے کسی بھی طرح کی افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل پولس محکمہ نے کی ہے۔