ناندیڑ:8اپریل(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں آج 8 اپریل کو فائرئنگ کی واردات شہر کے کوٹھا علاقہ میں رونما ہوئی ہے ۔پولس کے اپنے گھر پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ایک عادی مجرم سنجے سنہہ باوری نے پولس پرتلوار سے حملہ کرنے کی کوشش کی ۔اپنادفاع کرتے ہوے پی آئی نے ملزم پرفائرئنگ کردی جس میں وہ زخمی ہوگیا ہے۔

ناندیڑمیں سنجے بیانی پرہوئے حملہ کے بعد ضلع بھر میں خطرناک وعادی مجرمین کی تلاش کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے اوربالخصوص ریوالورکااستعما ل کرنے والوں کوگرفتار کیاجارہا ہے۔

ناندیڑکے کوٹھا میں ایک خطرناک عادی مجرم سنجے سنہہ باوری کا مکان ہے ۔جہاں پر چھاپہ کی کاروائی کیلئے دیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی اشوک گھوربنڈ اپنی ٹٰیم کے ہمراہ اسکے مکان کی سمت روانہ ہوئے ۔

جیسے ہی ملزم کو اطلاع ملی کہ پولس اسکے گھر آرہی ہے اس نے پوری تیاری کرلی کہ وہ پولس پرحملہ کرے گا۔جب پولس کی گاڑی اسکے گھر پہنچ تو ملزم نے تلوار نکال پرگھوربنڈ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اپنے دفاع میں سنجے باور ی پرفائر کردیا اور گولی اسکے پاوں میں لگی جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ اس سے قبل ملزم نے پولس کی گاڑی پرسنگباری بھی کی۔