بریکینگ نیوز:ناندیڑشہر میں فائرئنگ کی واردات‘شیخ عرفان شدیدزخمی
ناندیڑ:9/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز)شہر میں آج شب پھرایکبار فائرئنگ کی واردات رونما ہوی جس میں ایک نوجوان شدیدزخمی ہوا ہے۔اس معاملے میںائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب شہر کے نوری چوک مال ٹیکڑی علاقہ میں آج 9 فروری کوشام کے وقت شیخ عرفان شیخ گڈوعمر25سال ساکن مخدوم نگر نئی آبادی ناندیڑ اور اسکا دوست پارٹی کررہے تھے ۔
اس دوران کھانے پینے کی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ اور شیخ عرفان پر اسکے دوست نے دیسی ساخت کی پستول سے فائرئنگ کردی اور گولی اسکے پیٹ میں لگی ۔ اس واقعہ کے بعد شدیدزخمی حالت میں عرفان کو سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ہے۔