ناسک:۲۱۔فروری(ورق تازہ نیوز) شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس پس منظر میں ، ناسک شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

شہر میں کل شب 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا ۔وزیر خوراک و شہری فراہمی چھگن بھجبل نے اعلان کیا۔ بھجبل نے کہا ، اگر اگلے آٹھ دن میں مریضوں کی تعداد پر قابو نہ پایا گیا تو ناسک شہر میں سخت پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔