بریکینگ نیوز:مہاراشٹر کاٹینشن بڑھ گیا‘ اومیکرون کے سات نئے مریض ملے

4

ممبئی:5ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)جنوبی افریقہ سے پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ نے ساری دنیا میں دہشت مچادی ہے۔فی الحال 40 ممالک تک اومیکرون پھیل گیا ہے۔ بھارت میں بھی کل تک صرف تین مریض پائے گئے تھے۔ لیکن آج صبح دہلی میں بھی ایک مریض ملا ہے ۔

مگر اب مہاراشٹرمیںاومیکرون کے مریض کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔کل ڈومبولی میں ایک مریض ملا تھا لیکن آج سات نئے مریض ملے ہیں جس میں ایک مریض پونہ شہر اورچھ پمپری چنچوڑمیں ملے ہیں جس میںدو بچے بھی شامل ہے ۔اس طرح ریاست مہاراشٹرکاٹینشن بڑھ گیا ہے۔ یہ لوگ نائیجریا سے واپس آئے ہیں ۔