• 425
    Shares

ممبئی:7جولائی( ورق تازہ نیوز) محکمہ تعلیم نے ریاست میں پہلے مرحلے میں جہاں کوویڈ بالکل پوری طرح ختم ہوگیا ہے اورجو کورونا وائرس سے پاک ہوچکا ہے وہاں پر کلاس اول تا بارہویں تک ا سکول و کالجس شروع کرنے کا حکومتی جی آر آج جاری کردیاگیا ہے۔

کوویڈ فری زون میں اسکول شروع کرنے کا خیال زیر غور تھا تاکہ طلبا کو باقاعدہ اسکول کی تعلیم کا فائدہ مل سکے۔ ریاست کے کوویڈ فری زون میں گرام پنچایتوں / مقامی خودمختار حکومت کے اداروں کی قراردادوں کے بعدمحکمہ تعلیم نے پہلے مرحلے میں جماعت ہشتم (آٹھویں)سے بارہویں جماعتیں شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ قرارداد والدین کی مشاورت سے کی جانی چاہئے اور مقامی انتظامیہ کے مشورے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

جس گاو ں میں آٹھویں سے بارہویں جماعتیں شروع ہوں گی وہاں پر کم سے کم ایک ماہ پہلے تک کوئی بھی کوویڈ مریض نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ سرپنچ کی سربراہی میں گرام پنچایت کی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم نے ضلع کلکٹر سے کہا ہے کہ وہ اسکول شروع کرنے سے پہلے اساتذہ کی ٹیکہ اندازی کو ترجیح دیں۔ اسکول کے مرحلے میں شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کا اعلان دو دن قبل کیا گیا تھا۔ تاہم ، کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ، فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا مگر اور آج دوبارہ نیا جی آر جار کرتے ہوئے ریاست میں پہلے مرحلے میں آٹھویں تا بارہویں جماعت کی شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ یہ کلاسیس 15جولائی سے شروع کی جارہی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔