ممبئی: 20 فروری (ورق تازہ نیوز) ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں ، ریاستی حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے مطابق ، ریاستی حکومت مہاراشٹر میں ایک بار پھر نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ریاستی وزیر برائے امداد و بحالی وجے وڈیٹیور نے ہفتے کے روز ناگپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا اشارہ کیا۔وجے وڈیٹیور کے مطابق ،

مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ لہذا ، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مہاراشٹر میں شام 6 بجے سے صبح9 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔