بریکینگ نیوز:مہاراشٹرمیں مزید سخت پابندیاں عائد ہوں گی:راجیش ٹوپے

0 14

ممبئی:29 ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں اومیکرون کے ساتھ ہی کوویڈ19 کے نئے مریضوں کی تعدادمیں اچانک بڑے پیمانے پراضافہ ہوا ہے۔تاحال ریاست میں دیڑھ تادو ہزار نئے پازیٹیو مل رہے ہیں۔ بالخصوص ممبئی میں ایک ہزارسے زائد مریض پازیٹیو پائے جارہے ہیں۔

اسی ضمن میں آج ریاست کے وزیرصحت عامہ ڈاکٹرراجیش ٹوپے نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ممبئی کاپازیٹیوویٹی ریٹ چارتک پہنچ گیا ہے۔ اسلئے آئندہ دنوں میں متعلقہ محکمہ سے بات چیت کرنے کے بعد ریاست میں مزید پابندیاں سخت کی جاسکتی ہیں۔

راجیش ٹوپے کے آج کے بیان سے یہ بات واضح نظر آرہی ہے کہ ریاست میںجلد ہی سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں اورامکان ہےکہ دوکانوں ودیگر کاروباری اداروں کے اوقات میں کمی کی جاسکتی ہے اور ہجوم پرقابوپانے کیلئے مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔