• 425
    Shares

ناندیڑ: 2اگست(ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹرمیں آج بریک دی چین کے تحت مہاراشٹرمیں کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی ہے جس کے تحت ریاست کے 22 اضلاع میں دوکانوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔جبکہ ممبئی ‘ تھانہ کافیصلہ محکمہ ایمرجنسی کرے گا۔ اسلئے وہاں پر جوپابندیاں پہلے سے برقرار ہے وہی رہیں گی ۔

کولہا پور ، سانگلی ، ستارا ، پونے ، رتناگری ، سندھودورگ ، سولا پور ، احمد نگر ، بیڑ ، رائے گڑھ اور پالگھر اضلاع میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ریاست کے 22 اضلاع میں اب دوکانوں کے اوقات کو دوپہر چار بجے سے بڑھاکر شب آٹھ بجے تک کردیا گیا ہے۔ پیر تاجمعہ تک یہ دوکانیں صبح سات تا شب آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی اور ہفتہ کے دوکانیں دوپہر تین بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اس کے علاوہ اتوار کے دن کاروبار پوری طرح بند رہیں گے ۔

مذہبی مقامات ‘ سینما ہا ل ‘ناٹیہ گرہ فی الحال بند ہی رہیں گے ۔جبکہ جم ‘ گارڈن ‘شاپنگ مال کو مذکورہ دنوں میں کھلنے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یہ نئے احکامات ریاست کے 22 اضلاع میں نافذ رہیں گے ۔ جبکہ ریاست کے 11 اضلاع میں جو پابندیاں پہلے سے عائد ہیں وہ برقرار رہیں گی ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔