بریکینگ نیوز : مہاراشٹرمیں اقتدار کی تبدیلی یقینی؟ ایکناتھ شںندے کا تازہ بیان جاری : ویڈیو دیکھیں

ممبئی:21جون(ورق تازہ نیوز)شیوسینا کے ریاستی وزیر اور باغی لیڈر یکناتھ شندے نے آج سورت میں رات ڈھائی بجے ائیرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوےے کہاکہ سینا کے باغی ارکان اسمبلی کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔

شیوسینا نے کوئی بغاوت نہیں کی ہے ۔بال ٹھاکرے کے خیالات اور ہندوتوا کے خیالات کو شیوسینکوں نے کبھی فراموش نہیں کیا ہے۔

آج رات یہ تمام ارکان اسمبلی گوہاٹی جارہے ہیں۔ شند ے کے اس بیان واضح ہوتا ہے کہ مہاراشٹرمیں مہاویکاس اگھاڑی حکومت کازوال ہوجائے گااور نئی حکومت برسراقتدار آئے گی۔