ممبئی:30مئی۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست میں نافذ کورونا لاک ڈاون میں توسیع اور جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہے وہاں پرسخت لاک ڈاون اور جہاںکم کیسز ہے وہاں پر رعایت دینے کے علاوہ ریاست کی صورتحال سے عوام کو وزیراعلی اودھوٹھاکرے نے آج اتوار کوشب ساڑھے آٹھ بجے خطاب کے دوران واقف کروایا ہے۔انھو ں نے لاک ڈاون کے دوران کئے گئے فلاحی وامدادی کاموں کوذکر کیا۔

انھوں نے مزید کہاکہ اب ریاست میں مزید پندرہ دنوں تک لاک ڈاون نافذ رہے گا مگر سخت لاک ڈاون نہیں رہے گا بلکہ صرف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ جس پرعوام الناس کو سختی سے عمل آوری کرنے کی ضرورت ہے۔جن اضلاع میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے وہاں پر چھوٹ دی جائے گی ۔ اور جہاں کیسز بڑھ رہے ہیں وہا ں پرسخت لاک ڈاون نافذ رہے گا۔