بریکینگ نیوز : مہاراشٹر حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کو مزید سستا کردیا : جانئے کتنے روپے کمی آئی

0 33

ممبئی :22مئی (ورق تازہ نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے کل پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے بعد، ریاستی حکومت نے آج 22 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 2 روپے 8پیسے اور 1.44 روپے فی لیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) میں کمی کی ہے۔

اس سے سرکاری خزانے میں سالانہ تقریباً 2500 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس فیصلے سے ریاست کے عوام کو کافی راحت ملے گی۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی سے پیٹرول کے لیے ماہانہ 80 کروڑ روپے اور ڈیزل کے لیے ماہانہ 125 کروڑ روپے کی آمدنی کم ہو جائے گی۔

16 جون 2020 سے 4 نومبر 2021 تک مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 7.69 روپے فی لیٹر اور 15.14 روپے فی لیٹر ٹیکس لگایا۔ مارچ اور مئی 2020 میں، مرکز نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز کی شرحوں میں بالترتیب 13 روپے اور 16 روپے کا اضافہ کیا تھا۔