بریکینگ نیوز:مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر
نئی دہلی: اترپردیش پولس کے ایس ٹی ایف نے جھانسی میں مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر کیا۔ اسد امیش پال قتل کیس کا مرکزی ملزم تھا اور کافی عرصے سے مفرور تھا۔ الزام ہے کہ امیش پال قتل کیس میں اسد خود ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق امیش قتل کیس میں ملوث غلام بھی انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ اسد اور غلام دونوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ اسد احمد کے انکاؤنٹر میں مارے جانے پر امیش پال کی ماں شانتی دیوی اور بیوی جیا پال نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھاور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
آسد اور غلام پریچہ ڈیم کے قریب چھپے ہوئے تھے۔ دونوں سے ڈیم کے قریب ہی آمنا سامنا ہو چکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسد اور غلام کا انکاؤنٹر آج 12 بجے کے قریب ہوا۔ یہ انکاؤنٹر یوپی کے جھانسی کے برکا گاؤں میں پرچھا ڈیم پر ہوا، جو جھانسی سے 7 کلومیٹر دور ہے۔
Asad, son of mafia-turned-politician Atiq Ahmed and Ghulam S/o Maksudan, both wanted in Umesh Pal murder case of Prayagraj and carrying a reward of Rupees five lakhs each; killed in encounter with the UPSTF team led by DySP Navendu and DySP Vimal at Jhansi. Sophisticated foreign… pic.twitter.com/dAIS6iMM3G
— ANI (@ANI) April 13, 2023
اس انکاؤنٹر میں 12 لوگ شامل تھے، جس میں 2 ڈپٹی ایس پی اور 2 انسپکٹرز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس نے 2 غیر ملکی پستول بھی برآمد کر لیے ہیں۔ اس تصادم میں 40 راؤنڈ فائر کیے گئے۔