ممبئی،4جولائی (یواین آئی)مہاراشٹرمیں آئندہ ہفتہ کوویڈ19کی پابندیوں میں مزید سہولتیں دیئے جانے کا امکان ہے،وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعے جائزہ لیے جانے کے بعد 15جولائی سے اس پر عمل۔ممکن ہے۔البتہ بری طرح متاثر اضلاع میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

مہاراشٹرسب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔مثبت شرح اور کوویڈ خوراک کے فیصد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ڈاکٹر شاشنک جوشی کے مطابق 15جولائی سے سہولیات ممکن ہیں،فی الحال ممبئی کی لوکل ٹرینوں کے بارے میں فیصلہ نہیں کیاجائے گا۔کیونکہ فروری میں ٹرینوں میں عام مسافروں کواجازت کے بعد حالات خراب ہوئے تھے۔اس لیے کچھ عرصہ بعد ایسا کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے بقر عید اور گنپتی کے متعلق ہدایات جاری کی ہیں اور سخت سختی برتی گئی ہے۔