بریکینگ نیوز:شندے گروپ کو سپریم کورٹ سے راحت مگر،،،،

نئی دہلی: مہاراشٹر کا سیاسی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج شیوسینا کے باغیوں کو راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے نااہندئلی نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14 دن کی مہلت دی ہے۔

پیر کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ دن میں جواب طلب کیا ہے۔ عدالت اب اس معاملے کی سماعت 11 جولائی کو کرے گی۔

شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر اجے چودھری، سنیل پربھو اور مرکزی حکومت کو نوٹس دیا ہے۔جاری کیا گیا ہے. سیکرٹری اسمبلی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس کا 14 دن میں جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

Leave a comment