بریکینگ نیوز:شندے حکومت کی تائید کرنے والے آزاد ایم ایل اے بچو کڈو کوچودہ دن کی عدالتی تحویل

539

ممبئی:14.ستمبر۔( ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے گروپ کے آزاد ایم ایل اے بچو کڈو کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ریاستی حکومت میں شامل پرہار جن شکتی پارٹی کے صدر اور ایم ایل اے بچو کڈو کو ممبئی کی گرگام عدالت نے 2018 سے متعلق ایک کیس میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

میرین ڈرائیو پولیس نے ایم ایل اے بچو کڈو کے خلاف آئی پی سی 353 کے تحت سیاسی اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔