ناندیڑ:21۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے شانتی نگر معاملے میں آج ناندیڑ پولس نے حمایت نگر سے مزید چار ملزمین کوگرفتار کیا ہے۔ پولس نے انھیں آج عدالت میں پیش کرنے پر 23جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی شیخ اسعد نے آج چاروں ملزمین بلی رام نرواڑے ساکن عمرکھیڑ‘ احب فقیرہ چوہان ساکن حمایت نگر ‘راجیو بابو یملواڑ ساکن واکڑے واڑی حمایت نگراور بابولال کو ناندیڑ عدالت میں پیش کیا

جس کے بعد مزید تفتیش کےلئے انھیں پولس کسٹڈی کامطالبہ پولس کی جانب سے کیاگیا ہے ۔ جس پر جج نے انھیں 2 دن کےلئے یعنی 23 جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیاگیا ہے ۔