ناندیڑ: 30مئی (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے سابقہ ریاستی وزیر ڈی پی ساونت کے ناندیڑ کے شیواجی نگر میںواقع مکان میں صبح ساڑھے نوبجے ایک نوجوان داخل ہوا۔اس نے کہا کہ وہ بیڑ کا متوطن ہے ۔ میرے والد نے آپ سے ملاقات کےلئے کہا ہے ۔اس کے بعدساونت نے کہا کہ وہ بیڑ کے ایم ایل اے سے رابطہ قائم کریں۔

اسکے بعد نوجوان کو گھر سے باہر نکالاگیا ۔ لیکن دوپہر ایک تادیڑھ بجے دوبارہ نوجوان ڈی پی ساونت کے گھر کے باہر آیااورکہنے لگاکہ مجھے ساونت صاحب سے بات کرنا ہے اسلئے گھر میںداخلہ دے ۔ مگر ساونت کے ملازم نے نوجوان کوگھر سے باہر کردیا۔
اسکے باوجود ایک گھنٹہ کے وقفہ کے بعد نوجوان گھر کے عقب کے دروازے سے کیچن میںداخل ہوا اور سبھاش پوار کی کن پٹی پر ریوالور رکھ کر پچاس ہزار روپے کامطالبہ کیا۔اسی دوران ساونت نے نوجوان کوسمجھانے کی کوشش اور دیگر افراد کو بلوایااسی دوران نوجوان گھر سے فرار ہوگیا مگر گھر کے پاس موجود افراد نے نوجوان کو پکڑلیا۔ یہ سارا معاملہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے رونما ہوا ۔ڈی پی ساونت نے اس واقعہ کے بعد کیا کہا حسب ذیل ویڈیو مں دیکھئے