بریکینگ نیوز:ریاست کے ان بڑے شہروں میں کل یکم ڈسمبر سے اسکول نہیں کھولیں گے
ممبئی:30 نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے یکم دسمبر سے 7 دسمبر تک اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اومکرون وائرس کے خلاف چوکسی کی اپیل کی ہے۔ لیکن محکمہ تعلیم اور راجیش ٹوپے نے واضح کیا کہ اسکول شروع کرنے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
In wake of #OmicronVariant , the BMC rescheduled its class 1st to 7th schools opening date for 14 days. Now, primary schools in Mumbai will be reopened from December 15 instead December 1 as Maharashtra govt earlier issues the notification. @NewIndianXpress @TheMornStandard pic.twitter.com/MMdy1nIb8N
— Sudhir Suryawanshi (@ss_suryawanshi) November 30, 2021
اس لیے کئی اضلاع میں سکول شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ تاہم ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا کہ اسکول یکم ڈسمبر سے شروع نہیں ہوں گے۔ پونے شہر میں بھی میئر مرلیدھر موہول نے پونے میونسپل کارپوریشن میں پہلی سے چوتھی کے اسکولوں کو 15 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کہی۔
IMP : पहिली ते सातवीपर्यंत शाळा बंदच राहणार !
पुणे मनपा हद्दीतील इयत्ता पहिली ते सातवीपर्यंतच्या शाळा १५ डिसेंबरपर्यंत बंदच ठेवण्याचा निर्णय आपण घेतला असून १५ डिसेंबरला एकूणच आढावा घेऊन पुढील निर्णय जाहीर केला जाईल. पुणेकर पालकांनी याची नोंद घ्यावी. pic.twitter.com/bktFCBwrPf
— Murlidhar Mohol (@mohol_murlidhar) November 30, 2021
ناسک شہر میں بھی پہلی تا ساتویں جماعت تک اسکولوں کو فی الحال یکم ڈسمبر سے شروع نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ 10 ڈسمبر کے بعدا س پر فیصلہ کیاجائے گا۔
❌ Schools to remain shut till Dec.5
Municipal admin has decided to keep the schools in Aurangabad city closed till December 5. The next decision will be taken on 5th Dec after analyzing the situation.
🔴 Read Full newshttps://t.co/IEbU3vf103
— Aurangabad Today (@abdtoday) November 30, 2021
اورنگ آباد سے ملی اطلاع کے مطابق اورنگ آبادشہر میونسپل کارپوریشن حدود میں بھی فی ا لحا ل پہلی جماعت تا ساتویں جماعت تک کل سے اسکول شروع نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔جبکہ دیہی علاقوں میں کل سے اسکول شروع ہوجائیں گے۔ 10ڈسمبر تک اورنگ آباد اسکول بند ہی رہیںگے ۔ اس کے بعد حالات کو مدنظررکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ناگپور شہری حدودمیں بھی ابھی اسکول شروع کرنے پرکوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے ۔انھوں نے بتایاکہ یہاں پربھی 10 ڈسمبر کے بعدشہری حدودمیںاسکول کھولنے کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔