• 425
    Shares

ممبئی:24 ستمبر (ورق تازہ نیوز) ریاست میں کورونا بحران کے قابو میں آنے کے بعد ، ٹھاکرے حکومت نے پابندیوں میں نرمی شروع کردی ہے۔ ریاست میں 4 اکتوبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے بعد مندروں مساجد اور ہرطرح کے مذہبی مقامات کو کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تمام مذاہب کے لیے عبادت گاہیں 7 اکتوبر سے کھول دی جائیں گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔