• 425
    Shares

ممبئی:10اگست (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے بند اسکول 17 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے لیے دیہی اور شہری کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نیز ، حتمی فیصلہ اس ضلع کے عہدیداروں نے کرنا ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں دیہی علاقوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے اسکول کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ شہری علاقوں میں آٹھویں سے بارہویں کلاس کی اجازت ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی صورتحال کی بنیاد پر ضلعی اور مقامی سطح پر فیصلہ لے گی۔ ریاست کے جن 11اضلاع میں کورنا کی صورتحال سنگین ہے وہاں پر اسکول کھولنے کافیصلہ مقامی کلکٹر کریںگے ۔

حکومت نے آج جو اعلامیہ جاری کیا ہے اسکے مطابق ایک کلاس میں 15تا20 طلباءبیٹھ سکیںگے اور ایک بینچ کے درمیان چھ فٹ کافاصلہ رہے گا۔اساتذہ کی ٹیکہ کاری لازمی رہے گی۔ جبکہ اسکول میں والدین کو داخلے نہیں دیاجائے گاتاکہ ہجوم نہ ہو ۔، ایک بینچ پر ایک طالب علم ‘طلباء کو صابن سے ہاتھ دھوناہوگا ، ماسک کا استعمال لازمی رہے گا ،طالب علم میں کورونا کی علامت ملنے پراسے فوری گھر بھیج دیاجائے گا۔اگر کوئی طالب علم کورونا پازیٹیو پایاجاتا ہےکہ اسکول کوبندکرنے کافیصلہ کیاجائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔