ممبئی: 21 فروری (ورق تازہ نیوز)ریاست کے وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے آج اتوار کو شب سات بجے ریاست کے عوام سے فیسبک لائیو کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاون لگانے کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہے۔

البتہ جہاں جہاں حالات بگڑرہے ہیں وہاں پر ضلع انتظامیہ کو لاک ڈاون یا سخت اقدامات کرنے کا اختیاردیاگیا ہے۔

اگر ریاست میں آئندہ آٹھ دنوں تک حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی تو لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا اس طرح کا واضح اشارہ وزیراعلیٰ نے دیاہے۔