ممبئی:22جون۔ (ورق تازہ نیوز) وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے آج محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ دیہاتوں میں کلاس 10ویں اور12ویں شروع کرنے کے امکانات کو دیکھیں جو پچھلے کچھ مہینوں سے کورونا سے پاک ہوچکے ہیں اور مستقبل میں بھی دیہات کو کورونا سے پاک رہنے کو یقینی بنائیں گے۔

وہ آج یہاںانکی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسکولی تعلیم کی ریاستی وزیر ورشا گائیکواڈ ، چیف سکریٹری ستارام کونٹے ، وزیر اعلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایشیش کمار سنگھ ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری وندنا کرشنا ، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری وکاس کھرگے ، سکریٹری آباصاحب اور اسکولی تعلیم محکمہ کے دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔