ناندیڑ:5جولائی( ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر کے محکمہ اسکولی تعلیم و کھیل کود ممبئی نے آج 5 جولائی 2021ءکو ایک جی آر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹرمیں آٹھویں جماعت تا بارہویں جماعت تک اسکول اورکالجس کی کلاسیس شروع کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری راجندر پوار کی دستخط سے جاری کردہ جی آر میں کہاگیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں پہلے مرحلہ میں اُن اضلاع میں مذکورہ کلاسیس شروع کی جارہی ہیںجو کوویڈ19 سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ان اضلاع کی فہرست میں ناندیڑ ضلع بھی شامل ہے ۔کیونکہ یہاں پر کوویڈ19 کے مریض بالکل نہیں کے برابر ہے۔

جی آر کے مطابق اسکول شروع ہونے کے بعدطلباءکو مرحلہ وار طلب کیاجائے ۔مثلا ً ایک دن کچھ طلباءاور دوسر ے دن کچھ طلباءکو کلاسیس کے طلب کریں اور صرف Core مضامین کی تعلیم پر توجہ دی جائے ۔کلاس میں ایک بینچ پرایک ہی طالب علم کوبیٹھایاجائے اور دو بینچ کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھتے ہوئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل آوری کی جائے ۔جی آر کی کاپی حسب ذیل ہے