بریکینگ نیوز:راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کردی گئی

1,325

نئی دہلی: ملک کی سیاست میں ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ انہیں نوٹس بھی دیا گیا ہے۔ راہول گاندھی کو سورت کی سیشن عدالت نے دو سال کی سزا سنائی ہے۔ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔

راہل گاندھی کو ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت بھی دیا گیا تھا۔ حالانکہ اس سے پہلے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ نے اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ لوک سبھا حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔