احمد آباد :آسٹریلیا نے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیویس ہیڈ نے شاندار سنچری کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ہیڈ کے علاوہ لیبوشگین نے ہندوستانی گیند بازوں کا بھی سخت مقابلہ کیا۔ دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 192 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹریوس ہیڈ 137 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ لیبوشگین 58 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے بمراہ 2 اور محمد شامی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس سے پہلے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔فائنل میچ میں آسٹریلیا کے گیند بازوں نے مشکل پچ پر ہندوستان کو صرف 240 رنز تک محدود رکھا۔