بریکینگ نیوز:ایکناتھ شندے کو وزیراعلیٰ بنایاجائے‘شردپوارکااودھوٹھاکرے کومشورہ
ممبئی:22 جون(ورق تازہ نیوز) آج شب وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر منعقدہ ایک اجلاس ہوا جس میں این سی پی کے قومی صدرشردپوار کے علاوہ دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بات چیت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر حکومت کوبچانا ہے تو ایکناتھ شندے کو وزیراعلیٰ کاعہدہ سونپا جائے گا۔
شردپوارنے یہ مشورہ وزیراعلیی اودھو ٹھاکرے کودیا ہے۔ایسی اطلاع مل رہی ہے ۔دریں اثنا اودھو ٹھاکرے نے اپنے فیس بک لائیو میںبھی اس بات کا انکشاف کیاکہ وہ کسی بھی شیوسینک کو وزیراعلیٰ بنانے کےلئے اپناعہدہ چھوڑنے کےلئے تیار ہے ۔