ممبئی:3جون۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست کے وزیرامدادباہمی نے آج شب ریاست کے 18اضلاع میں ان لاک کااعلان کردیاتھا انکے اس اعلان کے بعد ریاست بھر میں لوگوں نے اطمینان کی سانس لی تھی مگر اس اعلان کے ایک گھنٹہ بعد ہی وزیراعلیٰ دفتر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انلاک کااعلان نہیں کیاگیاہے ۔اورپابندیاں برقراررہیںگی ۔اسلئے کل 4جون سے ریاست کے جن اضلاع میں ان لاک کااعلان کیاگیاتھاوہ فی الحال ملتوی کیاگیا ہے جسے مرحلہ وار نافذ کیاجائے گا۔

https://twitter.com/MahaDGIPR/status/1400444562212999168?s=20
مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کے دفتر نے کہا کہ COVID-19 کی وجہ سے جاری لاک ڈاون جیسی پابندیوں کو ریاست میں کہیں بھی نہیں اٹھایا گیا ہے اور ابھی کوئی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔وزیراعلیی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بعد ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر وڈیٹیور نے بعد میں کہا کہ صرف "اصولی طور پر” پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

ا ن لاک کے فیصلہ پرحکومت میں ہی ”ان لاک“ہے یعنی اتفاق رائے نہیں ہے جس پر اپوزشن بی جے پی نے سخت تنقید کی ہے اورعوام کیساتھ مذاق کیاجارہا ہے ۔