اورنگ آباد:30مارچ(ورق تازہ نیوز)اورنگ آباد ضلع میں 31مارچ سے لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان ضلع کلکٹرسنیل چوہان نے گزشتہ دنوں کیاتھا جس کے بعد یہاں کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے اس فیصلہ کی شدید مخالفت کی تھی اور 31مارچ کو زبردست مورچہ نکالنے کااعلان کیاتھا ۔

جس کے بعد ضلع انتظامیہ پرلاک ڈاون کو منسوخ کرنے کیلئے دباو کافی بڑھ گیاتھا اسلئے آج شب دس بجے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے میڈیا کے نمائندوں کو طلب کیا اور اعلان کیا کہ اورنگ آباد میں آج رات سے نافذ ہونے والا لاک ڈاون منسوخ کیاجارہا ہے ۔ لاک ڈاون کی منسوخی کاسہرا رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے سرجاتا ہے ۔