بریکینگ نیوز:اورنگ آباداورعثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کو مرکزی حکومت کی منظوری
ممبئی:(ورق تازہ نیوز)- پچھلے کچھ دنوں سے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو لے کر بحث چل رہی تھی۔ مرکزی حکومت نے آخر کار آج اس بحث پر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ریاستی حکومت کے فیصلے کو مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے پچھلی میٹنگ میں ان دونوں شہروں کے نام بدلنے کی منظوری دی تھی۔
اس کے بعد اس نام کی تبدیلی کی منظوری کے لیے معاملہ مرکزی حکومت کو بھیج دیا گیا۔ اب مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ ریاستی حکومت کے فیصلے اورنگ آباد کو ‘چھترپتی سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کے ‘دھاراشیو کے ریاستی حکومت کے فیصلے کی منظوری مل گئی ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر عزت مآب۔ امت بھائی شاہ کا بہت شکریہ! وزیر اعلی @ mieknathshinde جی کی قیادت میں حکومت نے ‘ کردکھایاہے