ممبئی:27 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر کے وزیر تعمیرات عامہ وناندیڑضلع کے رابطہ وزیر اشوک راوچوہان کی آج کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج وہ ممبئی میں کابینہ اجلاس میں موجود تھے لیکن جیسے ہی ان کی رپورٹ مثبت آئی وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

فی الحال وہ ممبئی میں اپنے مکان میں کورونٹائن ہے۔واضح رہے کہ دو دن قبل ہی اشوک چوہان نے ناندیڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد رکھا گیا اورسابقہ میئر کی جانب سے منعقد ہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔