بریکینگ نیوز:اتر پردیش کی الہ آباد یونیورسٹی میں تشدد اور پتھراؤ، موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی

784

الہ آباد:19/ڈسمبر(ایجنسیز) اترپردیش کی الہ آباد یونیورسٹی کیمپس میں پیر کی شام داخلے کو لے کر تنازعہ کے بعد طلباء اور سیکورٹی اہلکار آپس میں ٹکرا گئے۔ اس کے بعد طلباء نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی گئی۔ دونوں فریقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ حالات اب قابو میں ہیں اور پولیس طلباء سے بات کر رہی ہے۔پولیس کمشنر رامیت شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ طلبہ کو طلبہ یونین کے دفتر کے قریب بیٹھنے کے لیے طلب کیا گیا ہے اور ان کی تمام شکایات سنی جائیں گی۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک طالب علم، جو مہینوں سے یونیورسٹی میں فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کا حصہ رہا ہے،

کیمپس میں ایک بینک جانا چاہتا تھا۔ لیکن گارڈ نے اسے اندر نہیں جانے دیا۔ اس بات کو لے کر جھگڑا ہوا اور لڑائی کے ساتھ پتھراؤ بھی ہوا۔طلبہ لیڈر اجے یادو سمراٹ مظاہرین کی قیادت کر رہے ہیں۔ پچھلے مہینے بھی طلباء نے وائس چانسلر سنگیتا سریواستو کا گھیراؤ کیا جب وہ دفتر سے نکلنے کے بعد اپنی کار کی طرف جا رہی تھیں۔