ممبئی:3جون۔ (ورق تازہ نیوز) اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کردیاگیا ہے۔کورونا وبا ءکے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ 12 ویں کلاس کے امتحان کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے کی زیرصدارت ہونے والی ڈیزاسٹر مینجمنٹ میٹنگ میں مہر لگا دی گئی ہے۔

لہذا ، امکان ہے کہ ریاست میں بارہویں جماعت کے طلباءکی بھی کلاس 10 کی طرح ہی تشخیص کی جائے گی۔ اب سب کی نگاہیں اس طرف ہیں کہ بارہویں جماعت کے طالب علموں کی تشخیص کس طرح کی جائے گی۔کل ریاستی کابینہ کے اجلاس میں بہ اتفاق آراءبارہویں کے سالانہ امتحان کو منسوخ کرنے کافیصلہ کیاگیا تھا۔