ناندیڑ:14 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع میں کورونا کیسیز نئے ریکارڈ کو پہنچ رہے ہیں ۔ جس کی وجہہ سے ضلع انتظامیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ناندیڑ ضلع میں آج 14 جنوری کو پھر ایکبار کوروونا کیسز نئی بلندیوں میں پہنچے ہیں۔

آج 2288 ٹیسٹ میں سے 553 نئے افراد کورونا پازیٹیو ملے ہیں۔ جس میں کارپوریشن حدودمیں 312 نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔

جبکہ دیگر مریضوں کا تعلق دیہی علاقوں سے بتایاجاتا ہے ۔ آج 128 افراد کوصحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج دیا گیا ہے۔ ضلع کےلئے ایک بات یہ اچھی ہورہی ہے کہ کورونا سے کوئی بھی فرد کی موت نہیں ہورہی ہے ۔