ناندیڑ:9 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ضلع ناندیڑمیں آج9 جنوری  اتوار کے دن کورونا کیسز نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔جاریہ سال کے سب سے زیادہ مریض آج ریکارڈ ہوئے ہیں۔جبکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ناندیڑ شہر میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔آج صرف ناندیڑ شہرمیں 82افراد کی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔

آج 1363افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جس میں ریکارڈ تعدادمیں 147 نئے پازیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔122 افراد کی رپورٹ آرٹی پی سی آراور25افراد کی اینٹی جن رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔جبکہ آج 10متاثرین کو صحت یاب ہونے کے ڈسچارج دیاگیاہے۔