بریکنگ نیوز : BREAKING | چین کے بحری جہاز لنکا کی بندرگاہ کی طرف روانہ : صورتحال پر گہری نظر : بھارت

713

چین کا ایک تحقیقی اور سروے جہاز 11 اگست کو جنوبی سری لنکا میں چین کے زیر انتظام ہمبنٹوٹا بندرگاہ میں پہنچنے والا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوا ہے

سری لنکا کی وزارت دفاع کے میڈیا ترجمان کرنل نالن ہیراتھ نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی تشویش کو سمجھتا ہے کیونکہ یہ جہاز فوجی تنصیبات کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن یہ ایک معمول کی مشق ہے۔

"بھارت، چین، روس، جاپان اور ملائیشیا سے بحریہ کے جہازوں نے وقتاً فوقتاً درخواست کی ہے اور اس لیے ہم نے چین کو اجازت دے دی ہے۔ جب کوئی جوہری صلاحیت والا جہاز ہمارے راستے میں آئے تو ہم رسائی سے انکار کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ جوہری نہیں ہے۔ ” چین نے سری لنکا کو مطلع کیا کہ وہ بحر ہند میں نگرانی اور نیویگیشن کے لیے جہاز بھیج رہے ہیں۔