بریکنگ نیوز : ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت، اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک

8

بریکنگ نیوز : ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت، اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک

چنئی، 8 دسمبر بھارتی فضائیہ نے تصدیق کر دی ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر بدھ کی دوپہر جنوبی ریاست تمل ناڈو کے علاقے کنور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ہم انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد بدقسمت حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

اس سے قبل بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل بپن راوت کے ایک رشتہ دار کا کہنا تھا کہ ’تاحال ہمیں ان (بپن راوت) کے بارے میں کوئی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔‘

جنرل بپن راوت کے برادر نسبتی یشوردھن سنگھ نے ٹائمز ناؤ سے بات کرتے ہوئے کہ انہیں حکام کی جانب سے دہلی طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہمارا رابطہ اے ڈی سی سے ہوا کرتا تھا لیکن وہ بھی اسی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے اس لیے ان سے بھی رابطہ ممکن نہیں۔‘