ناندیڑ:5جون۔ (ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے آج 5جون کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے 10اضلاع میں 7جون سے مکمل ان لاک کاعمل شروع کرنے کااعلان کیا ہے جس میں ناندیڑضلع بھی شامل ہے۔

اسکے مطابق ا ب ناندیڑضلع میں 7جون بروز پیر سے تمام کاروبار و دوکانوں کھلے رہیں گے اورجو بھی پابندیاںعائد کی گئی تھیں وہ سب اب ختم کردی گئی ہیں۔

7جون سے دوکانوں وکاروبار کو اوقات کی کوئی قید نہیں رہے گی اور سابق کی طرح حسب معمول صبح سے رات گیارہ بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے ان اضلاع میں شادی بیاہ ودیگر تمام تقاریب کے انعقاد کوپوری طرح اجازت دے دی ہے اب شادیوں میں مہمانوں کی تعداد کوئی قید نہیں رہے گی۔
ریاست کے جن اضلاع میں پہلے مرحلہ میں ان لاک کیاگیا ہے ان میں دھولیہ ‘ جلگاوں ‘ احمدنگر ‘ لاتور ‘ناندیڑ‘ جالنہ ‘ ناگپور‘ ایوت محل ‘ چندرپور اورگوندیا۔