بریکنگ نیوز : ناندیڑ میں کورونا سے پہلی موت : پیر برہان کے معمر شخص کا انتقال

3

ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر سچن کھلاڑ نے میڈیا کو اس بات کی اطلاع دی کہ مریض کی موت ہوگئی ہے۔اور ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر راجیش چوہان نے اس کی تصدیق کی ۔

ناندیڑ: 30 اپریل (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں آج کورونا وائرس نے اپنا پہلا شکار کیا. ناندیڑ کے پیربرہان نگر علاقے کے ساکن کا آج ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج انتقال ہوگیا. مریض گزشتہ کئی دنوں سے بلڈ پریشر ذیابطیس اور دمہ میں مبتلا تھا. تاہم ان کی دوسری کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی.

گزشتہ 22 اپریل کو ناندیڑ شہر میں کورونا وائرس کا یہ پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ شہر کے پیر برہان نگر کے 64 سالہ شخص کی رپورٹ 22 اپریل صبحِ موصول ہوئی جو کورونا پوزیٹو آئی جس کے بعد پیر برہان علاقے کو پولس نے سل بند کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور انھیں شوگر بی پی کا عارضہ بھی تھا.

بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث ، انھیں 20 اپریل ، 2020 پیر کی دوپہر ، گورنمنٹ میڈیکل کالج ، ناندیڑ میں داخل کرایا گیا تھا۔ مریض کا علاج جاری تھا لیکن ان کی طبیعت مسلسل خراب ہوتے جارہی تھی. اور آج ان کا انتقال ہوگیا. واضح رہے کہ مریض کی دوسری رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی.

شریک دواخانہ ہونے کے 8 دن بعد انکی کورونا رپورٹ منفی آئی تھی جو پونہ سے منگوائی گئی تھی. جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے اطمینان کی سانس لی تھی لیکن مریض کو دیگر بیماریاں ہونے کی وجہہ سے انھیں انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہی رکھا گیا تھا.